19 مئی 2014 - 10:58
پاکستان، طالبان کی جانب سے خودکش حملوں کی اپیل

پاکستان کے طالبان گروہ کے ایک اعلی کمانڈر مولوی فضل اللہ نے اپنےگروہ کے خودکش حملہ آوروں کو طالبان مخالف طاقتوں کے خلاف کاروائی کے لئے تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔

ابنا: بعض ذرائع کے مطابق مولوی فضل اللہ نے ایک ویڈیو پیغام میں، جو اتوار کو نشرکیاگیا، کہا کہ جن لوگوں نے یہ پیغام سنا ہے وہ اسے ان خودکش حملہ آوروں تک پہنچائيں جو ہم سےرابطے میں نہیں ہیں۔ مولوی فضل اللہ نے طالبان اور حکومت پاکستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بارے میں کہا کہ وہ پہلے سے ہی حکومت کے ساتھ ناکام مذاکرات کے مخالف رہے ہيں۔طالبان کمانڈر کے بیانات، ایسے عالم میں سامنے آئے ہيں کہ حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات، تعطل کا شکار ہوگئے ہيں۔طالبان اور حکومت پاکستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات، جنوبی وزیرستان میں طالبان قیدیوں کی رہائی کے مطالبے کے باعث تعطل کا شکار ہوئے ہيں جبکہ پاکستان کے وزیرداخلہ چودھری نثار علی نے سنیچر کو کہا ہے کہ ملک میں قیام امن، حکومت کی ترجیحات میں شمار ہوتا ہے اور حکومت وطالبان کے درمیان مذاکرات کے لئے آئندہ اجلاس کا وقت معین ہوگیا ہے۔

.......

/169